5 مئی 2013 - 19:30
کرم ایجنسی:جے یو آئی (ف)کےجلسےمیں دھماکا،14افرادجاں بحق

جمیعت علمائے اسلام (ف) کے انتخابی جلسے میں دھماکے کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق جبکہ قومی اسمبلی کے امیدوار سمیت 30 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

ابنا: جمیعت علمائے اسلام (ف) کے انتخابی جلسے میں دھماکے کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق جبکہ قومی اسمبلی کے امیدوار سمیت 30 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ایکسپریس نیوز کے مطابق وسطی کرم کے علاقے سیواگ میں واقع ایک مدرسے میں جے یو آئی (ف) کی جانب سے انتخابی جلسے کا اہتمام کیا گیا تھا، جلسے میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 37  سے جے یو آئی کے امیدوار بھی موجود تھے، قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 38 سے امیدوار منیر اورکزئی اسٹیج پر پہنچے ہی تھے کہ دھماکا ہوگیا، دھماکے کے نتیجے میں14 افراد جاں بحق جبکہ امیدوار سمیت 30 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔زخمیوں کو قریبی اسپتال  میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے تاہم شدید زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔  سیکیورٹی فورسز نے واقعے کے فوری بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔واضح رہے کہ پنجاب کے علاوہ ملک کے تینوں صوبوں میں انتخابی امیدواروں پر حملے اور سیاسی جماعتوں کے جلسوں میں دھماکے ہورہے ہیں تاہم خیبر پختونخوا میں جے یو آئی (ف) کے جلسے پر پہلا حملہ ہوا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲